Earn money online

GoWellUp.com

Tuesday, June 9, 2009

Urdu Poetry - Rehman Khawar

وہ اپنے عشق میں کیسا کمال رکھتا ہے
کہ بے رخی میں بھی میرا خیال رکھتا ہے

جو آج میرا نہیں ہے وہ کل میرا ہو گا
کہ ہر زمانہ عروج و زوال رکھتا ہے

عجب نہیں کہ وہ جہاں بھر کو وفا سمجھے
نظر میں میری وفا کی مثال رکھتا ہے

کہاں تلک کو ٰہی دست کر م کی زحمت کرے
تمام شہر ہی دست سوال رکھتا ہے

مری اڑان کے آ گے ہے کس قدر بے بس
یہ آسمان جو ستا روں کا جا ل رکھتا ہے

ترا خیال ہی کچھ مہربان ہے ورنہ
جہا ن مین کون کسی کا خیا ل رکھتا ہے

مقابل صف اعداءہے اس طرح خا ور
کہ تیغ رکھا ہے وہ اور نہ ڈھال رکھتا ہے

2 comments: